• news

ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمانی وفد 29 اپریل کو افغانستان جائے گا

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا پارلیمانی وفد 29 اپریل کو افغانستان کا دورہ کرے گا۔ دورہ کے دوران وفد افغان صدر اشرف غنی اور افغانستان کے لویہ جرگہ کے سپیکر سمیت اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کرے گا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں اہم پارلیمانی وفد جس میں تمام سیاسی جماعتوں سے ارکان شامل ہوں گے، 29 اپریل کو افغانستان کا دورہ کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن