بی جے پی نے مائو علیحدگی پسندوں کو کروڑوں روپے فراہم کئے تھے: کانگریس کا دعویٰ
رائے پور (صباح نیوز) بھارت کی سابق حکمران جماعت کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ ریاست چھتیس گڑھ کی برسر اقتدار بی جے پی نے2013میں جیرام وادی میں مائو نواز علیحدگی پسندوں کی جانب سے کئے گئے ہلاکت خیز حملے سے قبل کروڑوں روپے منتقل کئے تھے۔