بھارتی صدر اور وزراکو صرف ہندی زبان میں خطاب کا پابند کرنے کی تجویز
نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی پارلیمنٹ کے ایک پینل نے صدر اور مرکزی و ریاستی وزراء کو صرف ہندی زبان میں خطاب کا پابند کرنے کی تجویز دے دی ہے۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام ملک میں ہندی زبان کو فروغ دینے کے لئے کیا جارہا ہے۔