• news

بنگلہ دیش میں سائبر کرائم سے نمٹنے کیلئے ہزاروں لڑکیوں کی تربیت شروع

ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش میں سائبر کرائم سے نمٹنے کیلئے ہزاروں لڑکیوں کی تربیت شروع کردی گئی۔ پولیس کے مطابق سمارٹ فونز پر سب سے زیادہ لڑکیوں کو ہراساں کیا جاتا ہے۔ حکومت کی طرف سے انعقاد ورکشاپس میں 10 ہزار سے زائد طالبات شرکت کریں گی۔ اپریل اور مئی میں تربیتی پروگرامز ہونگے ۔ جواب دینے کیلئے طریقے سکھائے جائینگے۔ ڈپٹی کمشنر ناظم الاسلام نے میڈیا کو بتایا کہ سائبر کرائم کی روزانہ 10 سے 12 شکایات ملتی ہیں، 90 فیصد شکار نوعمر لڑکیاں ہوتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن