• news

ٹرمپ ہلیری اور بش کے مقابلے میں زیادہ خطرناک نہیں: احمدی نژاد

لندن (آن لائن) ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے خطرناک صدر نہیں ہیں۔ اگر ان کی جگہ ہلیری کلنٹن صدر بن جاتیں تو وہ بارک اوباما اور جارج بش کے نقش قدم پر چلتیں۔سابق ایرانی صدر نے ان خیالات کا اظہار امر یکی خبر رسا ں ادارے کودیئے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ شام پرحملہ ہلیری کلنٹن نے کرایا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں محمود احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ٹرمپ زیادہ خطرناک نہیں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن