.نان ٹیکس ریونیو کے لئے اہداف کا تعین مشاورت سے کرینگے: ڈاکٹر عائشہ
لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کی زیر صدارت گزشتہ سول سیکرٹریٹ میں بجٹ 2017-18 کی تیاری سے قبل مختلف محکموں میں مارچ 2016سے مارچ 2017تک نان ٹیکس ریونیو کی مد میں ہونے والی وصولیوں اور اگلی سہ ماہی میں متوقع ریونیو کے تخمینے کے لیے جائزہ اجلاس ہوا۔ سپیشل سیکرٹری فنانس نے بتایابیشتر محکمے بجٹ میں طے شدہ اہداف سے قریب تر ہیں اور وراں مالی سال کے اختتام تک اپنا ہدف مکمل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔صوبائی وزیر نے اجلاس کو بتایا کہ آئندہ سال کے بجٹ میں نان ٹیکس ریونیو کے لیے اہداف کا تعین متعلقہ محکموں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔