حکومت نے 4 سالوں میں بھی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا: ادیب جاودانی
لاہور (پ ر) لاہور کے پرائیویٹ سکولوں کے مالکان نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب
جاودانی کی قیادت میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ادیب جاودانی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے 2013ءکا الیکشن لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوﺅں پر جیتا مگر افسوس ایسا نہیں ہو سکا۔ حکومت بے شمار بجلی کے منصوبوں کا افتتاح کے باوجود بجلی کی پیداوار میں کوئی اضافہ نہ کر سکی اور لوڈشڈنگ کا جن اسی طرح بے قابو ہو گیا۔