تحریک انصاف نے ضلع ننکانہ صاحب کیلئے 31 رکنی تنظیمی ڈھانچے کا اعلان کر دیا
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب نے ضلع ننکانہ صاحب کےلئے31رکنی تنظیمی ڈھانچے کا اعلان کر دیا ہے صدر سنٹرل پنجاب عبدالعلیم خان کے دستخطوں سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی ضلع ننکانہ کےلئے طاہر منیر چیمہ ،صفدر شاہ اور رائے ذوالقرنین کو سینئر نائب صدر جبکہ میڈم فاخرہ ،اصغر پڈہیار،محمد طارق محمود ،رانا افنان اور فیصل گرو کو نائب صدر نامزد کیا گیا ہے۔