لبرل انتہاپسندی ملک کیلئے خطرناک ہے: ریاض حسین شاہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار )جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ مذہبی انتہا پسندی کی طرح لبرل انتہا پسندی ملک کیلئے خطرناک ہے۔ قانون ناموس رسالت میں کسی قسم کی تبدیلی کی کوشش ناقابل برداشت ہے۔ پاکستان میں ہر قانون کا غلط استعمال ہو تا ہے تو صرف توہین رسالت کے قانون پربحث بلا جواز ہے۔ عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بناکر قانون ہاتھ میں لینے کی روش روکی جاسکتی ہے۔ مردان واقعہ کی آڑ میں مذہب او ر اہل مذہب پر تنقید بلاجواز ہے۔ مشال خان کے قتل میں مولوی نہیں مسٹر ملوث ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔