پنجاب: رینجرز اختیارات میں 60 دن کی توسیع، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (صباح نیوز) وزارت داخلہ نے پنجاب میں رینجرز اختیارات میں 60 دن کی مزید توسیع کی منظوری دیدی ہے۔ حکومت پنجاب کی درخواست پر وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ رینجرز کو اختیارات انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء کے تحت دئیے گئے ہیں۔ قبل ازیں رینجرز کے موجودہ اختیارات کی مدت 22 اپریل کو ختم ہونا تھی۔