• news

بوریوالا‘ قصور: غیرت کے نام پر ماں اور بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا

بوریوالا+ قصور (نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت) جعلی عامل سے ناجائز مراسم پر بیٹے نے والدہ کو جبکہ گھر سے آشنا کے ساتھ فرار ہونیوالی لڑکی کو بھائی نے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ نواحی گاﺅں102ای بی کے مشتاق احمد 14سالہ بیٹے محمد احسن نے گذشتہ روز صبح اپنی حقیقی والدہ جو کہ گھر پر موجود تھی ٹوکوں سے وار کرکے بُری طرح زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا‘ زخمی والدہ فضلیت بی بی کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا سے ملتان نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ مقتولہ کے خاندانی ذرائع کے مطابق اُس نے بورے والا شہر کے ایک معذور جعلی عامل سے مبینہ طور پر ناجائز تعلقات تھے جس پر اُس کے بیٹے نے اُسے منع کیا تھا باز نہ آنے پر فائر مار کر شدید زخمی کر دیا تھا بعدازاں اُسکی ماں نے تھانہ شیخ فاضل پولیس کو اپنے بیٹے اور دیور کے خلاف درخواست بھی دے رکھی تھی اسکے بعد فضلیت بی بی نے اپنی 13سالہ نابالغ بیٹی کا نکاح اُسی جعلی عامل معذور شخص سے کر دیا جب اس بات کا علم اُسکے بیٹے احسن مشتاق کو ہوا تو اُس نے غیرت میں آکر اپنی ماں کو ٹوکوں سے وار کرکے قتل کر دیا ۔کاموگل کے سردار علی کی جواں سالہ بےٹی آسےہ بی بی تےن روز قبل گھر سے اپنے آشنا کے ساتھ بھاگ گئی تھی جسے گھر والے منت سماجت کر کے گھر واپس لے آئےں اور گزشتہ رات آ سےہ کے بڑے بھائی صدےق نے رات کو سوتے مےں آسےہ بی بی کا گل دبا کر اُسے قتل کر دےا اور اسکی نعش کو درےائے راوی بی اےس لنک نہر مےں پھےنک دےا۔ پولےس تھانہ صدر پھولنگر نے آسےہ بی بی کے کزن محمد شرےف کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے نعش کو نہر سے برآمد کر لےا ہے ۔
ماں، بہن/ قتل

ای پیپر-دی نیشن