::::تحریک انصاف کا مختلف شہروں میں دھمکی آمیز اشتہاری مہم پر اظہار تشویش
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سپرےم کورٹ کے فل بنچ کی جانب سے جمعرات 20 اپرےل کو پانامہ لےکس کےس کے فےصلے کے پےش نظر تحرےک انصاف کے چےئرمےن عمران خان کی زےرصدارت اجلاس مےں پنجاب کے مختلف شہروں مےں دھمکی آمےز اشتہاری مہم پر گہری تشوےش کا اظہار کےا گےااور کہا گےا کہ پی ٹی آئی، مسلم لیگ (ن) کے شدت پسند انہ اقدامات کی شدےد مذمت کرتی ہے۔ تحرےک انصاف کے مرکزی سےکرٹری اطلاعات نعےم الحق نے کہا ہے کہ مسلم لےگ (ن) پانامہ فےصلے سے فرار کی خاطر تناﺅ اور تصادم کا ماحول بنا رہی ہے۔ تحرےک انصاف کے وائس چےئرمےن شاہ محمود قرےشی نے کہا ہے کہ کل ملکی تارےخ کا اہم ترےن دن ہے پانامہ کےس اےک سال کی جدوجہد کا نام ہے آج پاکستان کے عوام کو اس کےس کے نتےجے کا انتظار ہے سپرےم کورٹ کا پتہ نہےں فےصلہ کےا ہوگا۔
تحریک انصاف