• news

مخالفین الزام ثابت نہیں کرسکے، پانامہ کے فیصلے پرپریشانی نہیں،اٹارنی جنرل

اسلام آباد(آن لائن)اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے فیصلے پر کوئی پریشانی نہیں ہے ، یہ کیس محض سیاسی و مخالفین کی روش کی بنیاد پر تھا جو کہ الزام لگانے والے ثابت نہیں کرسکے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت کو (آج) سپریم کورٹ کی جانب سے آنیوالے پانامہ کیس کے فیصلے کے حوالے سے کوئی پریشانی نہیں کیونکہ یہ کیس سیاسی مخالفین کی جانب سے صرف روش کی بنیاد پر بنایا گیا تھا جس میں سیاسی مخالفین اپنے لگائے گئے الزامات ثابت کر نے میں ناکام رہے ہیں ۔ پوری قوم جانتی ہے وزیراعظم نوازشریف غریبوں کے ہمدرد ہیں ہر میدان میں کامیاب رہنے والے نوازشریف اس کیس میں بھی سرخرو ہوں گے ۔
اٹارنی جنرل

ای پیپر-دی نیشن