• news

پڑوسی ملک بھارت اورمقبوضہ کشمیر میں بھی عوام کا گہری دلچسپی کااظہار

سرینگر(آن لائن)پاناماکیس کے فیصلے پرپاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت اورمقبوضہ کشمیرمیں بھی گہری دلچسپی کااظہارکیاجارہاہے ،دوستی ہویادشمنی دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے معاملات میں ہمیشہ گہری دلچسپی لیتے ہیں ۔بھارتی مقبوضہ کشمیراوربھارت کے دیگرعلاقوں میں اس بات پرزوردیاجارہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف اپنی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی زدمیں آجائیںگے ۔بھارتی شہریوں نے سوشل میڈیاپراپنی رائے کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم اپنے خاندان پرلگے کرپشن کے الزامات کاتسلی بخش جواب نہیں دے سکے اورپاکستان کی عدالت عظمیٰ تاریخ میں پہلی باراپنے دامن پرلگے داغ دھونے کیلئے آج وزیراعظم میاںنوا زشریف کونااہل قراردے سکتی ہے ۔مقبوضہ کشمیراوربھارت کے دیگرشہروں میں بسنے والے باسیوں کاخیال ہے کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف یہ تاثرپیداکرنے میں بہت کامیاب رہی ہے کہ ان کے خلاف عدالتیں فیصلہ نہیں دیتیں لیکن آج سپریم کورٹ اس تاریخ کوبدل سکتی ہے
بھارت/ پانامہ کیس

ای پیپر-دی نیشن