نیوز لیکس: طارق فاطمی کو ہٹانے کا فیصلہ
اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ڈان لیکس سکینڈل کی زد میں آ گئے۔ حکومت نے سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے بعد طارق فاطمی کی بھی قربانی دینے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پانامہ لیکس کے فیصلے کی آمد سے قبل ڈان لیکس سکینڈل میں ملوث وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کا نام سامنے آ گیا۔ حکومت نے انہیں عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔ طارق فاطمی نے بغیر اجازت کے قومی سلامتی سے متعلق خبر کے مندرجات لکھوائے۔ آئندہ 7 روز میں انہیں دفتر خارجہ سے ہٹا دیا جائیگا۔
طارق فاطمی