• news

ججز تقرری جوڈیشل کمشن کا اجلاس جسٹس (ر) شیخ نجم الحسن کو چیف جسٹس شریعت کورٹ لگانے کی منظوری

اسلام آباد (آن لائن) ججز تقرری جوڈیشل کمشن نے جسٹس (ر) شیخ نجم الحسن کو بطور چیف جسٹس شریعت کورٹ لگانے کی منظور دیدی۔بدھ کو چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں ججز تقرری جوڈیشل کمشن کا اجلاس ہوا جس میں جسٹس (ر) شیخ نجم الحسن کو چیف جسٹس شریعت کو رٹ لگانے کے حوالے سے غورکیا گیا ہے اور انہیں بطور چیف جسٹس شریعت کورٹ لگانے کی منظوری دیکر سمری حتمی منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کردی گئی ہے۔ واضح رہے چیف جسٹس شریعت کورٹ جسٹس ریاض احمد خان کو اگست 2014میں تین سال کیلئے تعینات کیا گیا تھا اور انکی مدت اگست 2017میں مکمل ہو رہی ہے ۔
جوڈیشل کمشن/ اجلاس

ای پیپر-دی نیشن