• news

ڈسکہ: نوجوان کے قتل کا مقدمہ، 5 سال بعد 2 خواتین سمیت 9 افراد کیخلاف درج

ڈسکہ (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) موضع بھیلووال تحصیل وضلع سیالکوٹ کی عذرا بی بی کا 20سالہ بیٹا ناطق جو اکثر اپنی پھوپھی کے گھر موضع کوٹ جنڈو آتا جاتا رہتا تھا تقریباً 5سال قبل5دسمبر 2012ءکو مقتول ناطق کو عامرہ بی بی محمد منیر سکنہ کوٹ جنڈو نے فون کر کے گاﺅں بلایا کہ انہیں ملنے گیا تو اگلے روز کے فوت ہونے کی اطلاع مل گئی ناطق کے رشتہ داروں نے دفن بھی کردیا‘ شک گذرنے پر مقتول کی والدہ نے اس کے قتل کے مقدمہ کی درخواست دی تھانہ بمبانوالہ پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا جس پر عذرا بی بی علاقہ مجسٹریٹ کو مقتول ناطق کی قبرکشائی کی درخواست دی 19نومبر2013ءکو ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بٹ نے مقدمہ درج کر نے کا حکم دیا بمبانوالہ پولیس نے اس کے باوجود بھی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا جس کے بعد مقتول کی والدہ نےلاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی جنہوں نے ایڈیشنل سیشن جج ڈسکہ اعجاز احمد بٹ کے حکم سے اتفاق کیا اور مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیئے جس پر تقریبا 5سال بعد تھانہ بمبانوالہ پولیس نے مقتول ناطق کی والدہ عذرا بی بی کی مدعیت میں ملزمان محمد شریف ،محمد منیر ،شہناز بی بی ،بابر ،عامرہ پروین ،گوگا اورساکنان کوٹ جنڈو و2/3نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ۔
قتل مقدمہ/ درج

ای پیپر-دی نیشن