• news

امریکہ: گرفتاری سے بچنے کیلئے ”فیس بک کلر“ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

نیویارک (اے ایف پی) امریکہ میں ”فیس بک کلر“ نے پولیس کے تعاقب پر گرفتاری سے بچنے کیلئے خودکشی کر لی۔ امریکی پولیس چیف کالون ولیمز کے مطابق 37 سالہ سٹیو سٹیفنڈز ایسٹر کے موقع پر 74 سالہ رابرٹ گوڈون کے قتل کی ویڈیو فیس بک پر نشر کرکے فرار ہو گیا تھا۔ جس کی تلاش دو دن سے جاری تھی۔ گزشتہ روز پنسلونیا میں واقع میکڈونلڈ ریستوران کے ملازم نے مفرور ملزم کو پہچان کر متعلقہ حکام کو مخبری کر دی جس پر پینسلونیا پولیس نے وہاں پہنچ کر ملزم کا پیچھا کرکے اس کی گاڑی کوروک لیا لیکن اسی دوران ملزم نے خود کو پستول سے گولی مار کر ہلاک کر لیا۔ جبکہ فیس بک کے مالک زکبرگ نے کہا ہے کہ فیس بک سے ویڈیو کو ختم کر دیا گیا ہے لیکن اس قسم کے تشویشناک واقعات سے نپٹنے کے لئے ہمیں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔
فیس بک کلر

ای پیپر-دی نیشن