بھارت: وزیراعظم مودی سمیت تمام اہم شخصیات کی گاڑیوں سے سرخ ریوالونگ لائٹس اتارنے کا حکم
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی حکومت نے ملک سے وی آئی پی کلچر ختم کرنے کیلئے یکم مئی سے وزیراعظم نریندر مودی کی گاڑی سمیت تمام گاڑیوں سے سرخ ریوالونگ لائٹس اتارنے کا حکم دیدیا۔ گزشتہ روز مودی کابینہ نے اس حوالے سے فیصلے کی منظوری دی۔ مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نیتن گڈکری نے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ایمبولینسز اور ایمرجنسی سروسز والی گاڑیاں اس حکم سے مستثنیٰ ہوں گی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت عام آدمی کی سرکار ہے، ہم وی آئی پی کلچر کا ملک سے خاتمہ کردینگے۔
سرخ لائٹس