میڈیا کشمیر کی صورتحال کو توڑ مروڑ کر سامنے لانے سے گریزکرے:بھارتی وزیر داخلہ
سرینگر(کے پی آئی)بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ کشمیر کے حالات کے بارے میں صحیح انداز میں خبریں شائع کی جائےں اور صورتحال کو توڑ مروڑ کر سامنے لانے سے گریز کیا جائے۔
اور حقائق پر مبنی خبریں ہی شائع کی جائےں۔ ایسے نیوز چینلز اور پرنٹ میڈیا کےخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جو ریاست جموں و کشمیر کے بارے میں غلط عکس بندی کر کے حالات کو توڑ مروڑ کر پیش کر کے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی سربراہی میں نئی دہلی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میںجموں و کشمیر کی تازہ ترین سیاسی اور حفاظتی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔
بھارتی وزیر داخلہ