• news

الہ آباد: شدید زخمی حالت میں ملنے والی بچی دم توڑ گئی‘ زیادتی ہو ئی :ڈاکٹر

قصور/ الہ آباد/ ٹھینگ موڑ (نمائندہ نوائے وقت) گزشتہ روز علی الصبح تھانہ الہ آباد دیپالپور روڈ سے ایک شدید زخمی حالت میں نامعلوم بچی کو دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس پر زخمی بچی کو چونیاں ہسپتال منتقل کرد یا گیا تاہم ہسپتال میں بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ بچی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے وہ زخمی ہوئی تھی، زیادتی کا نشانہ بننے کی جھوٹی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب چونیاں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر قادر کے مطابق بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کے واضح نشانات ہیں تاہم نمونے کیمیکل لیبارٹری بھیج دیئے گئے ہیں۔ زیادتی کے متعلق کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
بچی دم توڑ گئی

ای پیپر-دی نیشن