گوجرانوالہ: گھریلو تنازعہ پر سوتیلا باپ اور بہن قتل
گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی) گھریلو تنازعہ پر ملزم نے فائرنگ کر کے سوتیلے باپ اور حقیقی بہن کو قتل کر دیا، پولیس نے نعشوں کو ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی۔ بتایا گیا ہے ملزم عباس نے گھریلو تنازعہ پر ہونے والے جھگڑے کے دوران اپنے سوتیلے باپ صدیق اور حقیقی بہن عذرا پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں جاں بحق ہو گئے اور ملزم فرار ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع پا کر موقع پر پر پہنچنے والی صدر پو لیس نے نعشوں کو ضروری کاروائی کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔
باپ/ بہن