• news

چوری، ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات سے محروم

لاہور/ فیروز والا (نامہ نگاران) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ ذرائع کے مطابق بادامی باغ کے علاقے میں اورنگزیب کے گھر سے دو ڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر 4 لاکھ 45 ہزار کی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ہڈیارہ کے علاقہ میںبابر کے گھر سے فیملی کو یرغمال بناکر 3 لاکھ 25 ہزار کی نقدی اور طلائی زیورات، موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔ جبکہ ریس کورس کے علاقہ میںشریف کے گھر میں اس کی فیملی سے 3 لاکھ 45 ہزار کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ستوکتلہ سے نسیم کے گھر سے فیملی کو یرغمال بناکر 3 لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فون، شادما ن میںعثمان کی فیملی کو یرغمال بناکر 65 ہزار کی نقدی اور موبائل فون جبکہ لوئر مال میںیوسف، شیرا کوٹ میںعامر کی گاڑیاں اور اچھرہ میںمجاہد، گوالمنڈی میں ہنی، موچی گیٹ میںعاقل، نواب ٹاﺅن میں احسن اور سبزہ زار میں مجید کی موٹرسائیکلیں چوری کرلیں گئیں۔ ڈاکوﺅں نے موٹرسائیکل سوار وسیم طاہر کو روک کر لوٹ لیا، نقدی موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ مریدکے میں ڈاکوﺅں نے بنک سے رقم لے کر آنے والے شہری کو روک کر لوٹ لیا 50 ہزارروپے چھین کر فرار ہوگئے۔ ڈاکوﺅں نے فیض کے گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی و دیگر سامان لوٹ کر لے گئے۔ چوروں نے دکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔

ڈاکے

ای پیپر-دی نیشن