• news

نیب نے سپریم کورٹ میں داخل جواب میں جے آئی ٹی کی تجویز دی تھی : ذرائع

اسلام آباد(آئی این پی)قومی احتساب بیورو کی جانب سے پانامہ کیس کی سماعت کے دوران اپنے جواب میں معاملے کی تحقیقات کےلئے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق پانامہ پیپرز دستاویزات کے مقدمے میں جب عدالت کی جانب سے قومی احتساب بیورو سے جواب مانگا تھا جس پر نیب نے اپنا تحریری جواب عدالت عظمیٰ میں جمع کرایا تھا جس میں نیب کی جانب سے کیس کی تحقیقات کرانے کےلئے ایک مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دی تھی ۔ ذرائع کے مطابق یہ تجویز سی ایم اے نمبر7127،2016کے تحت پیش کی گئی تھی جبکہ اب سپریم کورٹ کی جانب سے مجوزہ جے آئی ٹی میں نیب کا نمائندہ بھی شامل کیا گیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن