• news

:::::عمران خان کو پانامہ کیس سپریم کورٹ نہیں لے جانا چاہئے تھا: جاوید ہاشمی

ملتان (سپیشل رپورٹر) سینئر سیاستدان مخدوم سید جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے انتہائی بہترین فیصلہ دیا ہے میں اس فیصلہ سے مکمل طور پر مطمئن ہوں اس فیصلہ کے بعد احتساب کا راستہ کھلے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سپریم کورٹ فیصلہ کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا میرا ذاتی خیال ہے کہ عمران خان کو پانامہ کا کیس سپریم کورٹ نہیں لیکر جانا چاہئے تھا اگر پی ٹی آئی پانامہ کے معاملہ کو 2018ءکے الیکشن میں عوام کے سامنے لے جاتی تو اس نعرے پر وہ کامیابی کی راہ ہموار کر سکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ بہترین دیا ہے۔

جاوید ہاشمی

ای پیپر-دی نیشن