• news

پانامہ کے سمندر میں ٹیکس چوروں کیلئے ”کاغذی جیل“ تیار

پیرس (نوائے وقت رپورٹ) پانامہ سکینڈل میں آف شور کمپنیز رکھنے والوں کے لئے جیل تیار کر لی گئی۔ ٹیکس چور افراد کے لئے پانامہ شہر کے سمندر میں ہی بنائی گئی کاغذی جیل کو ہالی ووڈ فلم ”گیم آف تھرونز“ میں دکھائی جانے والی جیل سے متاثر ہو کر تیار کیا گیا جسے سیانتاگو اور پیرس سے تعلق رکھنے والے ڈیزائنرز نے کاغذ کی مدد سے تیار کیا۔ ون ویک ون پروجیکٹ نامی ادارے سے منسلک ڈیزائنروں نے پانامہ شہر کے قریب عالمی سمندر میں بحری جہاز پر بنے ایک ایسے جیل کی ڈیزائن پیش کی جس میں تمام ٹیکس چور افراد کو بند کیا جا سکتا ہے۔ جیل کی الگ الگ بیرکیں بنائی گئیں جبکہ اس کی بلندی 100 میٹر اور لمبائی 350 میٹر رکھی گئی ہے، جیل کے ہر کمرے کا سائز 9 مربع میٹر ہے۔ ڈیزائنرز کے مطابق جیل میں الگ الگ بیرکیں اس لئے بنائی گئیں ہیں کہ پانامہ میں شامل مرد و خواتین کو الگ الگ بیرکوں میں رکھا جائے۔ مصنوعی جیل میں جیل حکام کا انتظامی دفتر اور دیگر کمرے بھی بنائے گئے ہیں۔

کاغذی جیل

ای پیپر-دی نیشن