• news

گوجرانوالہ: غیرت کے نام پر بیوی کو پھندا دیکر قتل کر دیا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)غیرت کے نام پر بیوی کو پھندا دیکر قتل کر دیا۔ تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ کلر آبادی کے اشفاق نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کرن کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے کارروائی شروع کر دی۔ کرن اور اشفاق کی 10 سال قبل شادی ہوئی تھی اور ان کے تین بچے ہیں۔

بیوی / قتل

ای پیپر-دی نیشن