قصور: درندوں نے 11 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر مار ڈالا
قصور (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) بستی قادر آباد میں بائی پاس پر درندہ صفت افراد نے 11سالہ بچی کو زیادتی کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور گلہ گھونٹ کر قتل کر دیا۔ نعش سڑک کے کنارے پھینک دی۔ مقدمہ کے مدعی محمد سرور نے بتایا کہ اس کی گیارہ سالہ بیٹی فوزیہ گھر سے باہر گئی تو رات گئے تک واپس نہ آئی اگلے روز اسکی نعش بائی پاس قادر آباد سڑک کے کنارے پڑی ملی ۔ محمد سرور نے بتایا کہ اس کی بیٹی کے ساتھ زیادتی اور تشدد کیا گیا اور بعد میں اس کا گلا گھونٹ دیا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تھانہ صدر کی حدود میں اڑھائی ماہ کے اندر یہ چوتھا واقعہ ہوا ہے ۔ تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔
قصور/ 11 سالہ بچی