• news

چین ابھی بھی کھلی تجارت پر عمل کررہا ہے جبکہ ملک نے تجارت میں زیادہ سے زیادہ ملوث ہو کر لاکھوں افراد کو غربت کی چکی سے باہر نکالا ہے صدر عالمی بینک

واشنگٹن (آئی این پی )عالمی بینک کے صدر جم یونگ کم نے کہا ہے کہ چین ابھی بھی کھلی تجارت پر عمل کررہا ہے جبکہ ملک نے تجارت میں زیادہ سے زیادہ ملوث ہو کر لاکھوں افراد کو غربت کی چکی سے باہر نکالا ہے۔کم نے 2017ءکے عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کے موسم بہار کے اجلاسوں کی افتتاحی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کھلی تجارت پر عمل کرنے کی اچھی مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے تجارتی تحفظاتی جذبات کے باوجود چین اپنے تمام تجارتی پارٹنروں کے ساتھ تجارت جاری رکھے ہوئے ہے اور لاطینی امریکہ کے ساتھ کام کررہا ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان ممالک کے ساتھ چین کی تجارت میں مستقبل میں مزید اضافہ ہو گا ۔انہوں نے چین کے بیلٹ وروڈ منصوبے کو ” بے مثال “ قراردیا۔انہوں نے مزید کہا کہ چین آگے آ کر اس امر کی وضاحت کررہا ہے کہ اسکا تعلق ترقی سے ہے نہ صرف اپنے ہمسا یہ ممالک بلکہ قدیم شاہراہ ریشم اور عالمی سطح پر بھی ۔کم کے مطابق عالمی بینک، چینی حکومت اور چین کے تجویز کردہ ایشیائی ڈھانچہ جاتی سرمایہ کاری بینک (اے آئی آئی بی ) کے ساتھ بھی تعاون کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ون بیلٹ و ن روڈ منصوبہ چین کی حکومت اور خود ہمارے لئے انتہائی اہم ہے۔
عالمی بینک

ای پیپر-دی نیشن