عافیہ کی رہائی کیلئے وزیراعظم کا خط قوم کے سامنے لایا جائے: فوزیہ صدیقی
کراچی (صباح نیوز) ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے جاری سینٹ سیشن میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور جمعیت العلمائے اسلام ف کے سینیٹر طلحہ محمود کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کا معاملہ اٹھانے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے وزیراعظم کی جانب سے بارک اوباما کو لکھا جانے والا خط مشیرخارجہ سرتاج عزیز قوم کے سامنے لائیں۔ سابق امریکی صدر بارک اوباما کی سبکدوشی کے آخری روز تک امریکہ میں ڈاکٹر عافیہ کے وکلاءسٹیون ڈاﺅنز اور کیتھی مینلے حکومت کی جانب سے ایک خط کے منتظر رہے تھے اور اس سلسلے میں انہوں نے 6جنوری، 2017 ءکو وزیراعظم و دیگرحکومتی حکام کو خطوط بھی بھیجے تھے۔ ڈاکٹر فوزیہ نے مزید کہا کہ پانامہ کیس فیصلہ میں قوم سے جھوٹے وعدے کرنے والے تمام سیاستدانوں کیلئے سبق پوشیدہ ہے۔
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی