• news

عدالت کا فیصلہ متوازن‘ وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کہاں کا انصاف: جھگڑا

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) گورنر خیبر پی کے اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ سب سے بڑا چیلنج دہشت گردوں کا خاتمہ ہے۔ ملک مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔ ملک سے 80 فیصد دہشت گردی کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ وزیراعظم پر الزام لگا کر استعفیٰ کا مطالبہ کہاں کا انصاف ہے۔ پانامہ کیس کے فیصلے میں ملکی مفاد کو مدنظر رکھا گیا۔ وزیراعظم کی ذات کو کیس میں ملوث کرنے کی کوشش کی گئی۔ کیس میں عدالت نے متوازن فیصلہ دیا ہے۔
اقبال ظفر جھگڑا

ای پیپر-دی نیشن