• news

احتساب عدالت نے مشتاق رئیسانی کی جائیداد بلوچستان حکومت کے نام منتقل کرنے کی ہدایت کر دی

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) احتساب عدالت نے سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کی جائیداد بلوچستان حکومت کے نام منتقل کرنے کی ہدایت کر دی، بلوچستان میگا کرپشن کیس کی سماعت کوئٹہ کی احتساب عدالت کے جج عبدالمجید ناصر نے کی جس میں ملزمان کے وکلاءاور سابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ پیش ہوئے دوران سماعت عدالت نے ہدایت کی مشتاق رئیسانی کی جائیداد بلوچستان حکومت کے نام ٹرانسفر کی جائے دوران سماعت جج نے نیب کے تفتےشی افسر کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار بھی کیا جس کے بعد کےس کی سماعت آئندہ تارےخ تک ملتوی کردی گئی۔

احتساب عدالت/ ہدایت

ای پیپر-دی نیشن