• news

:::::سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کیا جائےگا: چیئرمین نیب

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) چیئر مین نیب قمر زمان چوہدری نے نیب افسروں کو ہدایت کی ہے کہ پاناما کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کیا جائے اور جے آئی ٹی کے لئے گریڈ 20کے 3 افسروں کے ناموں پر مشتمل پینل رجسٹرار سپریم کورٹ کو بھجوایا جائے۔ نیب ہیڈ کوارٹرز میں چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدات اجلاس ہوا، جس میں پاناما لیکس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر چئیرمین نیب نے تمام افسروں کو ہدایت کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کیا جائے اور جے آئی ٹی میں نیب کے ماہر افسرکی شمولیت کے لئے تین افسروں کے ناموں پر مشتمل پینل رجسٹرار سپریم کورٹ کو بھجوایا جائے، دوسری طرف نیب ذرائع نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری کو معلوم ہونا چاہئے کہ چئیرمین نیب خود کیسوں کی تفتیش نہیں کرتے، تفتیش کے لئے نیب میں ماہر تفتیشی افسر موجود ہیں جو وائٹ کالر کرائمز سمیت سنگین نوعیت کے جرائم کی تفتیش کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، نیب کے پاس جدید فرانزک لیب ہے جس کے ذریعے دستاویزی شواہد کی تصدیق کو یقینی بناتے ہوئے تفتیش کو مزید مضبوط بنایا جاتا ہے۔
چئیرمین نیب

ای پیپر-دی نیشن