بھارتی تحقیقاتی ادارے نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے
ممبئی (صباح نیوز) بھارتی تحقیقاتی ادارے (این آئی اے) عدالت نے معروف مسلم سکالر ذاکر نائیک کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔ وہ این آئی اے کو ایک دہشت گرد مقدمہ میں اپنے مبینہ کردار کی وجہ سے مطلوب ہیں۔ قومی تحقیقاتی محکمہ نے ان کے خلاف غیرقانونی سرگرمیوں قانون کے تحت گذشتہ سال ایک مقدمہ درج کیا تھا۔ محکمہ نے عدالت سے کہا کہ ذاکر نائیک 3مرتبہ سمن جاری کرنے کے باوجود اس کے اجلاس پر حاضر نہیں ہوئے۔ اس لئے انہیں ہندوستان واپس لانے کیلئے انٹرپول کی مدد حاصل کرنا ضروری ہے۔
ذاکر نائیک