• news

داعش نے پیرس واقعہ کی ذمہ داری قبول کرلی

پیرس(آن لائن) داعش نے پیرس میں پولیس پر فائرنگ کے واقعہ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ فرانسیسی صدر نے واقعہ کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ادھر پراسیکیوٹر کے مطابق حملہ آور کی شناخت ہوگئی ہے تاہم ابھی شناخت ظاہر نہیں کی جائے گی۔ واقعہ کے بعد حکام نے علاقے کو سیل کردیا جبکہ شاہراہ پر واقع دکانیں اور ریسٹورنٹ بھی بند کرا دیئے گئے۔
پیرس حملہ

ای پیپر-دی نیشن