جوہری معاہدہ کے بارے میں امریکہ کے الزامات بے بنیاد ہیں: ایران
تہران (اے پی پی) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکاکے بے بنیاد الزامات، ایران کی جانب سے جامع ایٹمی معاہدے کی پابندی کرنے کی حقیقت کو نہیں چھپا سکتے۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ امریکا اس بات کا پابند ہے کہ جامع ایٹمی معاہدے کے حوالے سے اپنا راستہ درست اور اپنے وعدوں پر عملدرآمد کرے۔
ایران