• news

شیخوپورہ: ڈسٹرکٹ جیل میں 2 اسیروں کی ہلاکت‘ تحقیقات کا حکم

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ جج نے ڈسٹرکٹ جیل میں 24 گھنٹوں کے دوران دو اسیروں کی ہلاکت کی تحقیقات کی ہدایت جاری کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ مسعود اصغر کو انکوائری آفیسر نامزد کیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل میںمرنے والے اسیروں میں تھانہ صدر شاہکوٹ کے قتل کیس کا ملزم عبدالرزاق بھی شامل ہے وہ چار جون 2013ءسے جیل میں بند تھا جبکہ اسکے کیس کا فیصلہ ابھی تک نہ ہوسکا تھا وہ جیل میں آنے کے بعد ذہنی مرض کے علاوہ بلڈ پریشر اور جسمانی کمزوری کا شکار ہوگیا تھاجبکہ جیل میں مرنے والے دوسرے حوالاتی کا تعلق تھانہ صدر مرید کے کے گاﺅں ناظر عباس سے ہے و منشیات کے مقدمہ میں ملوث ہونے کی بناءپر دوروز قبل ہی جیل میں بطور حوالاتی بھیجا گیا تھا ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں حوالاتیوں کی اموات شدید گرمی کے باعث ہوئی ہے جبکہ جیل میں گنجائش سے 3 گنا زیادہ 2300 اسیران بند ہیں۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والے دونوں حوالاتیوں کو طبی امداد مہیا کی گئی اور ہسپتال بھی منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔
اسیروں کی ہلاکت

ای پیپر-دی نیشن