• news

مریم اورنگزیب کو شدید نفسیاتی صدمہ پہنچا ہماری ہمدردیاں ان کیساتھ ہیں: نعیم الحق

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات و ترجمان نعیم الحق نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب اور انکی جماعت کو پہنچنے والے شدید ترین نفسیاتی صدمے کے بعد ان سے ہمیں پوری ہمدردی ہے۔ 60 روز بعد سپریم کورٹ متفقہ طور پر نواز شریف پر بددیانتی اور خیانت کی مہر ثبت کرے گی،عیدالفطر کے بعد قوم کو انشاءاللہ کرپشن کے گارڈفادر سے ہمیشہ کیلئے نجات ملے گی۔اپنے ایک بیان میں نعیم الحق نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کا سربراہ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت سے یوں رنگے ہاتھوں پکڑا جائے تو شدید ذہنی صدمے کا پہنچنا فطری ہے،نواز شریف اور انکے قریبی رفقاءنے بیچارے وزیروں اور نون لیگی کارکنان کے ساتھ سخت زیادتی کی۔ بےچارے وزیروں اور کارکنوں کو بتایا جاتا رہا کہ میاں صاحب کا تو پانامہ میں نام ہی نہیں۔ نعیم الحق نے کہا کہ بیچاروں کو دلاسے دیے جاتے رہے کہ نواز شریف کیخلاف ثبوتوں کی حیثیت"ردی اور پکوڑوں کے کاغذ" سے زیادہ نہیں ¾سپریم کورٹ کے واضح فیصلے کے بعد بھی ان بیچاروں سے جھوٹ بولا گیا اور مٹھایاں کھلا کر گمراہ کرنے کی کوششیں کی گئیں۔سپریم کورٹ نے متفقہ طور پر قرار دیا کہ نوازشریف اور انکا خاندان تسلسل سے جھوٹ بولتا رہا۔ نعیم الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ کے بنچ نے متفقہ طور پر عمران خان کا مو¿قف اور پیش کردہ تمام ثبوتوں کو قبول بھی کیا اور فیصلہ بھی سناےا ، مستقبل کے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت سینئر ترین جج صاحب نے نواز شریف کو فوراً نااہل قرار دینے کا حکم سنایا۔
نعیم الحق

ای پیپر-دی نیشن