عمران کے وزیراعظم بننے کا کوئی راستہ ابھی تک کلیئر نہیں ہے: ریحام خان
اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ میری عمران خان کے ساتھ شادی اور علیحدگی ہم دونوں کی مرضی کے ساتھ ہوئی اور یہ زندگی بھر راز ہی رہے گا،عمران خان کے وزیر اعظم پاکستان بننے کا کوئی راستہ ابھی تک کلیئر نہیں ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں سے پیسے لےنے کے بیانات سراسر جھوٹ اور الزام تراشی ہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے مزید کہا کہ مجھے آبائی حلقہ سے عوام کی طرف سے قومی و صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کی آفر ہوئی جسے میں نے شکریہ کے ساتھ انکار کر دیا اور کہا کہ یہاں پر پہلے سے سیاست میں علاقہ کی خدمت کرنے والوں کا ہی ساتھ دونگی ۔ ریحام خان نے مزید ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ مجھے پاکستانی فلم مولا جٹ نے بے حد متاثر کیا ہے اس کے ڈائیلاگ اور اداکا ر سلطان راہی مرحوم اور ادکارہ انجمن نے لازوال اداکاری کی ہے جسے مدتوں تک یاد رکھا جائے گا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میری تمام سیاست دانوں سے گزارش ہے کہ وہ ملک و قوم کی ترقی وبقا کےلئے کام کریں اور ملک سے دہشت گردی کا مکمل طور پر خاتمہ کرنے کےلئے اپنا کردار ادا کریں۔
ریحام خان