• news

سپین: بارسلونا نے تمام شعبوں میں اسرائیل کا بائیکاٹ کر دیا

بارسلونا (اے این این) سپین کے شہر بارسلونا کی شہری حکومت نے اسرائیل کا تمام شعبوں میں بائیکاٹ کرتے ہوئے صہیونی ریاست پر اقتصادی پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز بارسلونا بلدیہ کے زیراہتمام اسرائیلی ریاست کے بائیکاٹ اورتل ابیب پر پابندیوں سے متعلق رائے شماری کی گئی۔رائے شماری کے دوران بلدیہ کے ارکان کی اکثریت نے اسرائیل کے بائیکاٹ کے حق میں رائے دی۔ یہ بائیکاٹ انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے اپیل کے بعد کیا گیا۔ اس فیصلے کے بعد بارسلونا بلدیہ مستقبل میں ایسی کسی تنظیم یا کمپنی کے ساتھ معاہدہ نہیں کرے گی جو اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کا تعلق رکھتی ہو۔اس کے علاوہ بارسلونا بلدیہ نے ایک نئی کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے جو بیرون ملک سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کی مختلف ملکوں میں سرمایہ کاری کی تفصیلات جمع کرے گی۔خیال رہے کہ بارسلونا 2005 میں فلسطینیوں کی آزادی کے لیے جاری پرامن جدو جہد کو تسلیم کرچکا ہے۔
سپین/ بائیکاٹ

ای پیپر-دی نیشن