• news

بینظیرقتل کیس: مشرف سے بیان لینے کیلئے 40نکاتی سوالنامہ تیار

راولپنڈی(صباح نیوز) سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹوکے قتل کیس میںسابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف سے بیان لینے کیلئے40 نکاتی سوالنامہ تیار کر لیا گیا۔پرویز مشرف کے عدالت میں پیش ہوکر بیان دینے کیلئے ملک واپسی کا شیڈول طلب کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سابق صدر کے خلاف اس مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اصغر خان اڈیالہ جیل میں بنائی گئی خصوصی عدالت میں کریں گے۔واضح رہے کہ مقدمے کے دیگر4 ملزموں رفاقت، حسنین، عبدالرشید اور شیر زمان کے وکلا کو بھی صفائی کے بیان ریکارڈ کرانے کیلئے سوال دیئے جائیں گے جو تیار کرلیے گئے ہیں۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں مشرف کے سمن طلبی کی تعمیل نہ ہونے پر کیس کی پیروی کرنے والے ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر شہاب عظیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔

بینظیر کیس

ای پیپر-دی نیشن