جعلی چیک کا ملزم 9 برس مقدمہ لڑنے کے بعد بری
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) جعلی چیک کا ملزم 9 برس تک مقدمہ لڑنے کے بعد بری ہو گیا۔ سیشن کورٹ نے جعلی چیک کے ملزم اکبر کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔ اکبر کیخلاف ایک لاکھ نوے ہزار روپے کا ج علی چیک دینے کا مقدمہ 2008ءمیں درج کیا گیا اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔ اکبر علی 9 برس تک عدالت، تھانہ اور جیل کے چکر لگاتا رہا۔ اکبر علی کے مطابق اس کے مخالفین نے کاروباری تنازعہ کی وجہ سے جھوٹا مقدمہ درج کرایا تھا۔ اکبر کے وکیل نے کہا ہے کہ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔
جعلی چیک