قومی جونیئر ہاکی ٹیم نے ساﺅتھ آسٹریلیا کو3-0 سے شکست دے دی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے اپنے چوتھے میچ میں ساوتھ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں تین صفر سے کامیابی اپنے نام کی۔ پاکستان کی طرف سے پہلا گول افراز خان نے کھیل کے 16 ویں منٹ میں کیا۔ پہلے ہاف تک پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل رہی۔ دوسرے ہاف میں پاکستان کی طرف سے مزید دو گول سکور کیے گئے جس میں ایک رضوان علی اور دوسرا شہازیب خان نے کیا۔ چار میچز کھیل کر پاکستان ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر ہے۔