• news

سرگودھا: معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ، مسلم لیگ ن کا وائس چیئرمین یونین کونسل قتل

سرگودھا+ بھیرہ (نامہ نگاران) معمولی تلخ کلامی کا شاخسانہ ، یوسی 14کے مسلم لیگ ن کے وائس چےئرمین پر اندھا دھند فائرنگ، موت کے گھاٹ اتار دےا گےا۔ تفصےلات کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقہ بونگا سرخرو، چوکی چک مبارک ، بھےرہ میں یوسی 14 کے وائس چےئرمین آصف رضا شاہ اور علاقہ کے محمد اشرف کے درمیان گزشتہ دنوں تلخ کلامی ہوئی جس کی رنجش دل میں لئے تحریک انصاف پراچہ گروپ کے محمد اشرف نے پسٹل سے اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے وائس چےئرمین محمد آصف رضا کو قتل کر دےا۔ فائرنگ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش پوسٹ مارٹم کے لئے بھےرہ ہسپتال بھجوادی گئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتےش شروع کردی۔
وائس چیئرمین قتل

ای پیپر-دی نیشن