• news

ملتان: نوکری سے نکالنے کا رنج‘ گارڈ نے نشتر ہسپتال کے اے ایم ایس کو قتل کر دیا

ملتان (نوائے وقت رپورٹ) بسم اللہ کالونی ملتان میں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے نشتر ہسپتال کے اے ایم ایس ڈاکٹر وسیم جاوید جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ سے 2 افراد زخمی بھی ہو گئے۔ نعش پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق سکیورٹی گارڈ نے نوکری سے نکالے جانے اور گھر خالی کرانے پر ڈاکٹر کو قتل کیا۔ ملزم رفیق خان ڈاکٹر وسیم جاوید کے گھر 12 سال سے رہ رہا تھا۔
ڈاکٹر قتل

ای پیپر-دی نیشن