کوئٹہ: کانگو وائرس کا دوسرا کیس رپورٹ، کوہلو سے 3 دن قبل مریض کو فاطمہ جناح ہسپتال لایا گیا
کوئٹہ(بیورو رپورٹ) بلوچستان میں کانگو کے نئے کیس کی تصدیق ہو گئی۔ فاطمہ جناح ہسپتال ذرائع کے مطابق کانگو کا نیا کیس کوہلو سے رپورٹ ہوا۔کانگو وائرس کے شبہ میں مریض کو 3روزقبل کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال لایاگیا تھا جس کا علاج جاری اور حالت خطرے سے باہر ہے۔ رواں ماہ کانگو وائرس کایہ دوسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ بلوچستان میں گزشتہ سال کانگو وائرس کے تقریباً 30 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔
کانگو وائرس