• news

پاکستان بدترین موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار، سیلابوں سے ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو چکا: عالمی ادارہ

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کا بدترین شکار ہونے والے دس ممالک کی فہرست میں دو دہائیوں سے موجود ہے۔ گزشتہ کچھ سالوں میں سیلابوں کی وجہ سے ایک ارب 80 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہوا جو جی ڈی پی کا 0.5 سے 0.8 فیصد بنتا ہے۔ 2010 کے سیلاب کے نتیجے میں عالمی رپورٹ کے مطابق صرف سرکاری اور ذاتی تعمیرات کی مد میں نقصان 854 ملین روپے تھا۔ گلوبل کلائمیٹ رسک انڈیکس نامی ادارے نے پاکستان کو قدرتی آفات کا بدترین شکار ممالک میں شامل کیا ہے۔ خصوصاً 1995ءسے 2014ءمیں انیس سالوں کے درمیان ملک شدید ترین آفات کا شکار رہا، ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں سارا سال خشک سالی رہتی ہے اور درجہ حرارت میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا جس سے ملکی فصلوں پر بھی منفی اثرات پڑے جبکہ قطبین پر برف پگھلنے کا عمل بھی تیز ہو جاتا ہے جس سے دریاﺅں میں سیلاب کا آنا معمول بن گیا ہے۔ ملک میں بہار کا موسم بھی روٹھ گیا ہے سردی کے بعد فوراً گرمی کی وجہ سے بھی کافی فصلوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ اگر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کام نہ کیا گیا تو ملک میں پانی اور غذائی بحران شدت اختیار کر جائے گا۔
پاکستان/ موسمیاتی تبدیلیاں

ای پیپر-دی نیشن