• news

دیامیر بھاشا ڈیم، زمین کے حصول کیلئے 9 ارب 67 کروڑ 60 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

اسلام آباد (اے پی پی + آن لائن) وفاقی حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے زمین کے حصول کی خاطر 9 ارب 67 کروڑ 60 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ منصوبہ بندی کمشن کی رپورٹ کے مطابق منصوبہ کیلئے جاری مالی سال کیلئے پی ایس ڈی پی کے تحت 14ارب روپے کا بجٹ مختص کیا تھا۔ منصوبہ کی تکمیل سے 4500میگاواٹ بجلی آبی ذرائع سے پیدا کی جائیگی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے متاثرین کو معاوضہ فراہم کرنے میں جو وعدہ کیا تھا اس پر پوری طرح عملدرآمد نہیں کررہی ہے ۔
جس کی وجہ سے معاملات طے نہیں ہورہے۔
دیامیر ڈیم/ فنڈز جاری

ای پیپر-دی نیشن