• news

رینجرز کی صوبے کیلئے بہت خدمات، جانیں دے کر امن قائم کیا: آئی جی سندھ

تھانہ بولا خان / کوٹری (آئی این پی) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ سندھ میں رینجرز کی بہت خدمات ہیں، کئی جانوں کا نذرانہ دے کر کراچی سمیت دیگر علاقوں میں امن قائم کیا تاہم امن و امان کے لیے رینجرز کی ضرورت ہے۔ وہ اتوار کو نوری آباد اور تھانہ بولا خان میں پولیس رپورٹنگ سینٹر اور نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ انتہا پسندی ایک ناسور ہے جسے ختم کرنے کے لیے سندھ بھر کی جامعات کے طلبہ و طالبات، اساتذہ اور والدین مل کر کوششیں کریں۔ سوشل میڈیاسوشل میڈیا کے ذریعے انتہا پسندی گھروں تک پہنچ گئی، والدین بچوں پر نظر رکھیں۔

استعمال کرنے والے طلبہ و طالبات پر والدین نظر رکھیں، انتہا پسندی سوشل میڈیا سے ہمارے گھروں تک پہنچ گئی ہے۔ یہ ملک دشمن ہیں جو ملک سے باہر بیٹھ کر انتہا پسندی پھلا رہے ہیں۔ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ میں کسی کے خلاف نہیں جو میرے خلاف ہے اس سے سوال کیا جائے جبکہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ہائی کورٹ نے کمشن بنا ہے ان کی بازیابی کے لیے کوشش جاری ہیں۔

آئی جی سندھ

ای پیپر-دی نیشن