• news

بچپن میں میرے بچوں کو سمارٹ فون کے استعمال کی اجازت نہیں تھی: بل گیٹس بھارت نے بل گیٹس فاﺅنڈیشن سے عطیات کی وصولی کا اجازت نامہ منسوخ کردیا

واشنگٹن /نئی دہلی (صباح نیوز/) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بچپن میں کبھی اپنے بچوں کو سمارٹ فونز استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں بل گیٹس نے بتایا کہ ہم نے اپنے بچوں کو موبائل فونز استعمال کرنے کی بالکل اجازت نہیں دی تھی۔ کھانے کے دوران تو اس بات کی سختی سے ممانعت تھی ۔بچے اکثر شکایت کرتے کہ ان کی عمر کے دیگر بچوں کو تو اس بات کی اجازت ہے؟ تاہم ہم والدین کے خیال میں انہیں سمارٹ فونز استعمال کرنے کی اجازت اس وقت دی جائے گی جب وہ 14 برس کے ہو جائیں گے۔ بل گیٹس کا کہنا تھا کہ اب ان کے تینوں بچے جینیفر 20، رورے 17 جبکہ پھیبی 14 سال کی ہے، اس لیے انہیں سمارٹ فونز کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کی اجازت تو دی جا چکی ہے، مگر اب بھی صرف مخصوص اوقات میں وہ اسے استعمال کر سکتے ہیں۔ بھارت کی حکومت نے بل گیٹس فاﺅنڈیشن سے عطیات لے کر ملک میں صحت عامہ کے حوالے سے کام کرنے والے گروپ ” پبلک ہیلتھ فاﺅنڈیشن “ کا عطیات وصول کرنے کا اجازت نامہ منسوخ کردیا۔پبلک ہیلتھ فاﺅنڈیشن کے ترجمان راجیو چھبر نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا ان کے ادارے کا ملک میں صحت عامہ کے حوالے سے بڑا نیٹ ورک ہے تاہم چند روز قبل ایک سرکاری مراسلے میں بتایا گیا ان کا عطیات وصولی کا اجازت نامہ منسوخ کردیا گیا ہے۔انھوں نے کہا ان کے ادارے کے امور فنڈنگ پر انجام دیئے جاتے ہیں جن میں سے 45 فیصد عطیات بیرون ملک سے آتے ہیں جبکہ بل گیٹس فاﺅنڈیشن عطیات دینے والے بڑے اداروں میں شامل ہے۔اس کے علاوہ اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت بھی عطیات دینے والے اہم ادارے ہیں۔راجیو چھبر کا کہنا تھا متعلقہ وزارت کو تمام دستاویزات جمع کرا دی گئی ہیں اور خواہش ہے کہ تمام معاملات جلد طے پاجائیں تاکہ فلاحی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رکھی جاسکیں۔


بل گیٹس بچے

ای پیپر-دی نیشن